اینٹی کرپشن نے مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن اسمبلی چوہدری اکرام اور انکے بھائی سمیت دیگر کے خلاف دومقدمے درج کرلیے

جمعہ 4 دسمبر 2020 00:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) محکمہ اینٹی کرپشن نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کے ریفرنس پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق رکن اسمبلی چوہدری اکرام اور ان کے بھائی چوہدری عبدالرحمن پر اینٹی کرپشن میں دومقدمے درج کر لئے ،محکمہ مال کے نائب تحصیلدار، گرداور اور پٹواریوں سمیت 6 افراد بھی مقدمہ میں نامزد کئے گئے ہیں ۔اینٹی کرپشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ذیشان جاوید لاشاری نے ریفرنس میںچوہدری اکرام اور محکمہ مال افسران کے خلاف پرچہ دینے کی استدعا کی تھی۔

(جاری ہے)

ملزمان نے فراڈ، جعلسازی اور بدنیتی سے انتقالات کرائے۔ ملزمان نے جعلسازی سے پراپرٹی کی انتقالات فیس کی مد میں سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ ملزمان پر ایک مقدمہ محکمہ مال کے عملے کی ملی بھگت سے غیر قانونی طور پر چار جعلی انتقالات کرانے پر درج کیا جائے۔ملزمان نے 8 کنال 11 مرلے رقبہ باہمی تبادلہ کے ساتھ درج کرایا مگر متبادل رقبہ نہیں دیا گیا۔ ملزمان پر دوسرا مقدمہ فروخت کنندہ فتح بی بی کی وفات کے بعد جعلی انتقال کرانے پر درج کیا گیا۔ ملزمان نے جعل سازی سے 6کنال 4 مرلہ رقبہ فروخت کنندہ کی وفات کے 6 سال بعد اپنے نام ٹرانسفر کرایا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں