راولپنڈی پیر ودھائی بس سٹینڈ پر دھماکے کے بعد صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم

جمعہ 4 دسمبر 2020 18:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) آئی جی پنجاب انعام غنی نے راولپنڈی پیر ودھائی بس سٹینڈ پر دھماکے کے بعد صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دیا۔تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو اہم تنصیبات اور حساس مقامات سمیت دیگر عوامی مقامات کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت جاری کردی گئیں۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب کی جانب سے کہا گیا کہ عوامی مقامات پر ڈولفن، پیرو سمیت دیگر پیٹرولنگ فورسز کے گشت کے اوقات کار کو مزید بڑھایا جائے۔

تمام اضلاع میں سرچ، سوئپ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے۔ بین الصوبائی اور بین الاضلائی چیک پوسٹوں پر چیکنگ کا عمل مزید موثر بنایا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ واقعہ کی تحقیقات جلد مکمل کر کے ملزمان کو گرفتاری کے بعد قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں