لاہور،لیہ اور جھنگ میں مزید 6ڈے کیئرسنٹرز کی منظوری

جمعہ 4 دسمبر 2020 20:28

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2020ء) : صوبائی سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ عنبرین رضا کی زیر صدارت ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سیکرٹریٹ میں ایگزیکیوٹو کمیٹی آف پنجاب ڈے کیئرفنڈ سوسائٹی کے 34اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا۔اجلاس میں لاہور،لیہ اور جھنگ میں مزید 6ڈے کیئرسنٹرز کی منظوری دی گئی۔ڈے کیئرسوسائٹی کی پیش رفت سے متعلق اہم امور پیش کیے گئے۔

(جاری ہے)

ایگزیکیوٹو کمیٹی کی جانب سے نئے 27ڈے کیئر سنٹرزکے قیام سے متعلق کیسز 2021-2020 کے دوران بنانے کے لیے بھی منظور کیے گئے۔اجلاس میں ڈے کیئرسوسائٹی فنڈ کے ممبران ڈاکٹر صبح ملک،ڈاکٹر اظہار الحق ہاشمی،سجیلہ نوید ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ ویمن ڈویلپمنٹ سیکرٹری پی ڈی سی ایف،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ ڈائریکٹوریٹ ویمن ڈویلپمنٹ،منیجر پی ڈی سی ایف سوسائٹی اور سوسائٹی افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں