نومبرکے دوران62 نامزد اشتہاری ، 25مطلوب ،دیگر اضلاع کو مطلوب 37ملزمان،46 عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا گیا

قتل کے مقدمہ میں پولیس کو مطلوب5اشتہاری ملزمان ، چیک ڈس آنر کے مقدمات میں مطلوب32ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا

جمعہ دسمبر 20:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی ہدایت پر قانون شکن عناصر کیخلاف سائینٹیفک بنیادوں پر کارروائیاں جار ی ہیمجاہد سکواڈ الیکٹرونک پولیس پوسٹ ماہ نومبر کے اعداد وشمار جاری کر دیے۔لاہورکے داخلی و خارجی راستوں پر الیکٹرونک پولیس پوسٹیں قائم، ٹیکنالوجی کی مدد سے سخت چیکنگ کا عمل جار ی ہے۔

ایس پی مجاہد راشد ہدایت نے بتایا کہ مجاہد سکواڈ نے ماہ نومبرکے دوران62 نامزد اشتہاری ملزمان، لاہور پولیس کو مطلوب 25ملزمان،دیگر اضلاع کو مطلوب 37ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ماہ نومبر میں 46 عدالتی مفروروں اورلاہور پولیس کو مطلوب36 عدالتی مفرور، دیگر اضلاع کو مطلوب 10ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔43 ٹارگٹڈ آفینڈرز کو جبکہ لاہور پولیس کو مطلوب20،دیگر اضلاع کو مطلوب 23 ٹارگٹڈ آفینڈرز کو گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح قتل کے مقدمہ میں پولیس کو مطلوب5اشتہاری ملزمان اور چیک ڈس آنر کے مقدمات میں مطلوب32ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب 20 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ماہ نومبر میں ای پولیس سوفٹ وئیر کی مدد سے 04 لاکھ سے زائد اشخاص کایکارڈ اور 92 ہزار وہیکلز اور 45 ہزار موٹرسائیکلز کو چیک کیا گیاہے۔ منشیات کے خلاف کارروائیوں میں 5004 گرام چرس،افیون،آئس و شراب برآمد کی گئی اور ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم کے دوران 08پسٹلز 2 رائفلز اور ہزاروں کی تعداد میں گولیاں و میگزینز برآمد کیں شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم ای پولیس پوسٹ سوفٹ وئیر سے ملزمان اور مفرور مجرمان کی شناخت کی جاری ہے۔

سی سی پی اومحمد عمر شیخ نے اشتہاریوں کیخلاف موئثر کارروائیوں پر ڈی ایس پی سٹی راجہ امجد و ڈی ایس پی صدر عرفان بٹ کو شاباش دی ہے۔ ای پولیس سوفٹ کی مدد سے چوری شدہ، ٹیمپرڈ اور جعلی نمبر پلیٹس والی وہیکلز کیخلاف بھی کارروائی جاری ہے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments