متعدد افسران کے تقرر و تبادلے ،5افسران کو گریڈ 19میں ترقی دینے کے احکامات جاری

جمعہ دسمبر 20:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے جبکہ 5افسران کو گریڈ 19میں ترقی دینے کے احکامات جاری کر دئیے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی زبیر وحید کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر (اکیڈیمک )مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ،ڈائریکٹر (اکیڈیمک)مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ سفینہ صدیق کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ،ایڈیشنل سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورس منیب الرحمن کو تبدیل کر کے او ایس ڈی ،تقرری کے منتظر محمد ماجد اقبال کی 115دن یوم کی منظور کی گئی رخصت کے احکامات منسوخ کر کے ایڈیشنل سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ،تقرری کے منتظر محمد ابو بکر کی خدمات ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجا ب ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ )جھنگ محمد سرور کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل )جھنگ ،ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن محمد بوٹا نجم کو تبدیل کر کے او ایس ڈی ،ڈپٹی سیکرٹری انرجی مس عائشہ کرامت گھمن کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ،ڈائریکٹر (ایڈمن)چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو مس حمیرہ ارشاد کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری انرجی ،ڈائریکٹر (ریونیو اینڈ کالونیز ) چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی عبد الغفار کو تبدی ل کر کے سیکرٹری (ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی )ملتان ،عثمان علی کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ آئی اینڈ سی ،لبنیٰ عثمان کو ترقی دے کر ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ انرجی،ڈائریکٹر (ایڈمنسٹریشن اینڈ فنانس)باب پاکستان فائونڈیشن سید حماد بن حامد کو تبدیل کر کے ان کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کر دیں جواپنے اصل محکمہ وزارت انڈسٹریز اینڈ پرو ڈکشن ڈویژن میں رپورٹ کریں گے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں صائمہ احد ،شوزب سعید ، نبیلہ عرفان ،سدرہ یونس اور امان اللہ قدوائی کو گریڈ 19میں ترقی دیدی گئی ۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments