پرچون سطح پر درجہ اول کے گھی اور آئل کی قیمتوں میں 5سی8روپے اضافہ

جمعہ 4 دسمبر 2020 22:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء)پرچون سطح پر درجہ اول کے گھی اور آئل کی قیمتوں میں 5سی8روپے اضافہ ہو گیا۔ پرچون مارکیٹ میںملٹی نیشنل برانڈ کے درجہ اول آئل کی قیمت6روپے فی لیٹر اضافے سی249سے بڑھ255روپے جبکہ پیٹی کی قیمت 30روپے اضافے سی1275روپے جبکہ گھی کی قیمت میں بھی بھی اسی تناسب سے اضافہ کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

پرچون سطح پر مقامی برانڈ کے آئل کی قیمت 8روپے اضافے سی249سے بڑھ کر 257روپے فی لیٹر جبکہ پیٹی کی قیمت40روپے اضافے سی1285روپے جبکہ مقامی برانڈ کے درجہ اول گھی کی قیمت 6روپے اضافے سی244روپے بڑھ کر 250روپے فی کلو جبکہ پیٹی کی قیمت 1245سی1275روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں