لاہور،ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 3خطر ناک ملزمان گرفتار

جمعہ 4 دسمبر 2020 23:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2020ء) سٹی ڈویژن انویسٹی گیشن پولیس کی مختلف پولیس ٹیموں نے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 3خطر ناک ملزمان گرفتار کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس شاہدرہ نے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزم ریحان بٹ کو گرفتار کیا پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ریحان بٹ دوران واردات مزاحمت پرشہریوں کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے سے بھی گریز نہ کرتا تھا۔

(جاری ہے)

جبکہ انویسٹی گیشن پولیس لوہاری گیٹ نے دوکانوں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ملزم کامران کو گرفتار کر کے ملزم سے 12تولے طلائی زیورات اور نقدی برآمد کر لی پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف ڈکیتی کے 20مقدمات ٹریس ہوئے ہیں تیسری کاروائی میں مستی گیٹ پولیس نے پولیس یونیفارم پہن کر ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ملزم یٰسین کو گرفتار کر کے ملزم سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی، وارداتوں میں استعمال ہونیوالی موٹر سائیکل اور پولیس یونیفارم برآمد کر لیے گئی

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں