لاہور ،حکومت پنجاب کا کپاس کے کاشتکاروں کو گلابی سنڈی کو کنٹرول کرنے کے لیے ترقی پسند کاشتکاروں کو گوسیپلور(روپس) کی سبسڈی پر فراہمی کا فیصلہ

جمعہ 4 دسمبر 2020 23:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2020ء) حکومت پنجاب کی کپاس کے کاشتکاروں کو گلابی سنڈی کو کنٹرول کرنے کے لیے کپاس کے مرکزی و ثانوی علاقہ جات کی 54تحصیلوں کے ترقی پسند کاشتکاروں کو گوسیپلور(روپس) کی سبسڈی پر فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔کپاس کے مرکزی و ثانوی علاقہ جات ملتان، بہاولپور، ڈی جی خاں، ساہیوال، سرگودھا اور فیصل آباد ڈویژنوں کی تمام 54تحصیلوں میں 50ایکٹر تک آبپاش زرعی اراضی کے مالک مرد و خواتین کاشتکاراکیلے یا گروپ کی شکل میں درخواست دینے کے اہل ہونگے۔

(جاری ہے)

گوسیپلور(روپس) کے لئے فی ایکٹر 1000روپے سبسڈی دی جائے گی۔ گوسیپلور (روپس) خریدتے وقت60فیصد سبسڈی اور بقیہ 40فیصد کپاس کے اختتامی موقع پر دی جائے گی۔کاشتکاردرخواست فارم متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) یا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (پیسٹ وارننگ)کے دفاتر سے مفت حاصل کریں۔دراخوست فارم محکمہ زراعت (توسیع) کی ویب سائٹ www.ext.agripunjab.gov.pkسے بھی ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں.درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 20دسمبر 2020ہے۔خواہشمند کاشتکار دفتری اوقات میں ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے فون نمبر042-99200771 یا 042-99203485 پررابطہ کر سکتے ہیں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں