پی ڈی ایم لیڈر شپ کا مستقبل تاریک اور جیلیںہیں‘تر جمان پنجاب حکومت

عمران خان عوامی مینڈ یٹ سے انصا ف کر تے ہوئے کسی چور لٹیرے کو این آر او نہیں دینگے‘ شاہد صدیق

ہفتہ 5 دسمبر 2020 12:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) تر جمان پنجاب حکومت، چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم لیڈر شپ کا مستقبل تاریک اور جیلیں ہے، عمران خان عوامی مینڈ یٹ سے انصا ف کر تے ہوئے کسی چور لٹیرے کو این آر او نہیں دیں گے،13د سمبر کو لاہور میں پی ڈی ایم جلسے میں عوام نہیں صر ف کر سیاں ہی نظر آ ئیں گی۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ اپوز یشن جماعتو ں کا جلسہ کی ا ٓڑ میں اہل لاہور کو تنگ کرنے کا سلسلہ کسی طرح بھی منا سب نہیں، خواجہ سعد ر فیق اور ایاز صاد ق چھو ٹی چھو ٹی جلسیاں کر کے حکومت کومرغو ب نہیں کر سکتے ۔ لیگی اور پیپلز پار ٹی کی قیاد ت کی چیخیں عوام سن رہی ہے اپوز یشن کی چیخ وپکار انہیں احتسا ب سے نہیں بچا سکتی۔انہو ں نے کہاکہ 13د سمبر کو اپوز یشن کا لاہور میں جلسہ بری طرح فلا پ ہو جائے گا کیونکہ عوام کسی چور لٹیرے کا سا تھ دینے کی بجائے ان کے احتسا ب کے مطا لبے پر قا ئم ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں