مولانا ظفر علی خان نے اپنی تحریر و تقریرسے مسلمانان برصغیر میں آزادی کی تڑپ پیدا کرنے میں کردار ادا کیا،مقررین
ہفتہ دسمبر 17:48
(جاری ہے)
تحریک پاکستان میں ان کا بے مثال کردار ہماری قومی تاریخ کے ماتھے کا جھومر ہے۔
انہوںنے آل انڈیا مسلم لیگ کی تنظیم سازی اور اسے ایک عوامی جماعت کا روپ دینے کی خاطر برصغیر کے دُوردراز گوشوں کا سفر طے کیا۔ 23مارچ1940کو آل انڈیا مسلم لیگ کے تاریخ ساز اجلاس میں قراردادِ پاکستان کا فی البدیہہ اردو ترجمہ کیا۔ اپنے اخبار ”زمیندار“ کو اس قرارداد کی تشریح اور تشہیر کے لیے بھرپور انداز میں استعمال کیا۔ قائداعظم محمد علی جناح ان کی خداداد قابلیت اور صلاحیتوں کے بڑے معترف تھے۔ مولانا ظفر علی خان بے باک صحافی تھے۔ ان کا قلم اسلام دشمنوں کے لیے برہنہ شمشیر کی مانند تھا۔ چیئرمین مولانا ظفر علی خان ٹرسٹ خالد محمود نے کہا کہ مولانا ظفر علی خان کو ہم سے رخصت ہوئے 64برس بیت چکے ہیں لیکن ان کی یاد آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے۔وہ ہمہ جہت شخصیت تھے۔ وہ بیک وقت سیاستدان، صحافی ، مقرر تھے۔ تحریک آزادی میں ان کی طویل جدوجہد ہے۔ ممتاز دانشور اور صحافی مجیب الرحمن شامی نے کہا کہ مولانا ظفر علی خان ہماری قومی تاریخ کا ناقابل فراموش کردار ہے۔آپ ان لوگوں میں سے تھے جنہوں نے اپنی محنت اور ذہانت کے بل بوتے پر زندگی میں کامیابیاں حاصل کیں ۔ انہوں نے نئی نسل کو بھی جہد مسلسل اور تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دی ، ان کا نئی نسل کیلئے پیغام ہے کہ اچھے طالب علم بنیں۔ مولانا ظفر علی خان نے اپنے شعر ”خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی ، نہ ہو خیال جس کو آپ اپنی حالت کے بدلنے کا “ کے ذریعے قوم کو بہترین پیغام دیا اور آپ نے مسلمان قوم کی حالت بدلنے میں اپنا نمایاں کردار ادا کیا۔ معروف کالم نگار رﺅف طاہر نے کہا کہ مولانا ظفر علی خان نے تحریک پاکستان میں عظیم الشان کردار ادا کیا۔ آپ کا شمار مسلم لیگ کے بانی اراکین میں ہوتا ہے۔ آپ قائداعظم کے معتمد ساتھی تھے۔ مولانا ظفر علی خان دوقومی نظریہ کی علمبردار تھے۔ سیکرٹری نظریہ پاکستان ٹرسٹ شاہد رشید نے کہا کہ مولانا ظفر علی خان کی حیات و خدمات کا مطالعہ ہمارے اندر ایک جوش اور ولولہ پیدا کر دیتا ہے۔ انہوں نے قیام پاکستان کی تحریک میں گرانقدر خدمات انجام دیں ۔ آپ نے اپنی جان و مال اور تن من دھن ملت اسلامیہ کیلئے وقف کیا ہوا تھا۔لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:
Your Thoughts and Comments
لاہور سے متعلقہ
لاہور خبریں مضامین کالم ایونٹس تصاویری البم تصاویر سیاحتی مقامات مشہور شخصیات کھلاڑی شعراء حکومتی دفاترپاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سرکاری قرضوں میں 1 سال کے دوران 3.7 ٹریلین روپے کا اضافہ
-
رواں سال کی پہلی ششماہی ،پاکستانی 46ارب 80 کروڑ روپے سے زائد کی چائے پی گئے
-
کراچی: وائٹ کرولا گینگ کے 7 ملزمان مقابلے کے بعد بہادر آباد سے گرفتار
-
کراچی،مرید عباس قتل کیس، مفرور ملزم عادل زمان اشتہاری قرار
-
سندھ ہائی کورٹ نے شرجیل میمن کی درخواستِ ضمانت میں 23فروری تک توسیع کردی
-
سرکاری کوارٹر پر غیرقانونی تعمیرات روکنے کا حکم
-
عذیر بلوچ کیخلاف پولیس مقابلے کے کیس پر فیصلہ محفوظ
-
سندھ ہائیکورٹ کا گریڈ17 سی18 کے لیکچرارز کو ترقی دینے کا حکم
-
نیا سال پیپلز پارٹی کی کامیابیوں کا سال ہو گا، بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کامیابی کی تاریخ رقم کرے گی، آصف زرداری
-
ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کو پاک فوج پر فخر ہےجو عالمی درجہ بندی میں 10 ویں طاقتور ترین فوج قرار پائی ہے، چیئرمین یونائیٹڈ بزنس گروپ افتخار علی ملک
-
سیالکوٹ ، سبز کوٹ یونین کونسل کنگرہ میں میگا فارمرز ڈے بسلسلہ زیادہ گندم زیادہ خوشحالی کا انعقاد
-
اوپن یونیورسٹی نے طلبہ کو داخلہ فیس آن لائن جمع کرانے کی سہولت فراہم کردی گئی
مزید خبریں
پاکستان کے مشہور شہروں کی خبریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.