دنیا وزیر اعظم عمران خان کی کورونا وائرس سے نمٹنے کی حکمت عملی کی معترف ہے،اعجازاحمد چوہدری

ہفتہ 5 دسمبر 2020 17:50

لاہور۔5دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2020ء) :پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمد چوہدری نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کے خصوصی سیشن سے خطا ب پوری دنیا کے غریبوں کی آواز بنا۔ دنیا وزیر اعظم عمران خان کی کورونا وائرس سے نمٹنے کی حکمت عملی کی معترف ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم جماعتوں کو ناکام جلسیوں سے شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

زندہ دلان لاہورکے عوام چور ٹولے کا ساتھ نہیں دیں گے۔ پی ڈی ایم جماعتیں پے درپے ناکامیوں کے بعد جلسے جلوسوں سے کورونا کو پھیلارہی ہیں۔ آل شریف اور ان کے حواریوں کا ملک دشمن بیانیہ پی ڈی ایم کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوا ہے۔انکا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا چوروں کا ٹولہ حکومت پر دباو ¿ ڈال کر این آر او چاہتا ہے، ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کو عوام کی جان و مال کی کوئی پروا نہیں، پی ڈی ایم جماعتوں نے ملک میں جلسے جلوسوں کا تماشا لگا رکھا ہے، باشعور عوام پی ڈی ایم جماعتوں کی منفی سیاست کو بری طرح مسترد کردیا ہے۔


لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں