جھگڑے کے دوران17سالہ نوجوان کو قتل کرنے والا اشتہاری شایان عرف شانہ ساتھی سمیت گرفتار

ہفتہ 5 دسمبر 2020 22:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) اقبال ٹائون پولیس نے لڑائی جھگڑے کے دوران17سالہ اللہ رکھا کو قتل کرنے والا اشتہاری ملزم شایان عرف شانہ کو ساتھی عبداللہ سمیت گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

ملزمان نے چند روز قبل دوران لڑائی جھگڑے پر فائرنگ کر کے اللہ رکھا کو قتل جبکہ فرمائش علی کو شدید زخمی کر دیا تھا۔ملزم شایان عرف شانہ قتل، اقدام قتل اور ہوائی فائرنگ کے متعدد مقدمات میں ملوث تھا، ملزمان اللہ رکھا کو قتل جبکہ فرمائش علی کو شدید زخمی کرنے کے بعدفائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں