مختلف شہروں میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں

ہفتہ 5 دسمبر 2020 22:40

لاہور۔5دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2020ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفی ٹیموں نے صحت دشمن عناصر کیخلاف صوبہ بھر میں کارروائیوں کے دوران قوانین کی خلاف ورزیوں پر22 فوڈ پوائنٹس سیل کردیے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی ڈیری سیفٹی ٹیموں نی310گاڑیوں میں موجود2لاکھ 97 ہزار 827لٹر دودھ کی چیکنگ کے دوران15ہزار280لٹر ناقص دودھ تلف کردیا۔

37گاڑیوں میں موجوددودھ کی ایل آر انتہائی کم او ر ملاوٹ ثابت ہونے پر کارروائیاں کی گئیں۔سگیاں روڈ پر چیکنگ کے دوران ممنوعہ گٹکا کی فروخت پر حمزہ پان شاپ کو سیل کرتے ہوئی1678رتن ساشے اور 129ساشے ون ٹو ون گٹکا ضبط کر لیا ۔اسی طرح ڈیری سیفٹی ٹیم نے ملاوٹی و ناقص دودھ کی فروخت پر شیر ربانی ملک شاپ کو سربمہر کیا۔ نشترکالونی میں ملک کریانہ سٹور کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے ای پی او جاری کردیا۔

(جاری ہے)

گوجرانوالا کی فوڈسیفٹی ٹیم نے زائدالمیعاداشیاکی فروخت اور غیر معیاری سٹوریج کی بناپر کیش آن ڈیلیوری کوسیل کر دیا۔ آفتاب سویٹ کو کھلے رنگوں کے استعمال کرنے، ملازمین کے میڈیکلزنہ ہونے اور حشرات کی بنا پر سربمہر کیا۔فوڈسیفٹی ٹیموںنے کھلے مصالحہ جات کے استعمال،پروڈکشن ایریا میں واش روم کی موجودگی پرحسن فش کارنراورچغتائی فش کارنر کوسیل کیا۔

ڈیری سیفٹی ٹیم نے ملاوٹی دودھ کی فروخت اور لائسنس فیس کی عدم ادائیگیوں پر گجر ملک شاپ کوسربمہر کیا۔حافظ آبادمیںکارروائی کرتے ہوئے بسم اللہ سویٹ پروڈکشن اورعابد کریانہ سٹورجبکہ سیالکوٹ میںشفقت میٹ شاپ کو لائسنس فیس کی عدم ادائیگیوں پر سیل کیا۔سی بی ایل میس کو ناقص اور سٹرا ہوا تیل استعمال کرنے پر کارروائی کی گئی۔ ڈیری سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے ملاوٹی دودھ کی فروخت،حشرات کی موجودگی پرجدون مِلک شاپ ،میاں مِلک پوائنٹ اور حاجی جیپامِلک شاپ کو سیل کردیا۔

مظفر گڑھ میں ڈیری سیفٹی ٹیموں نے شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر ناکہ بندی کے دوران دودھ بردارگاڑیوں کی چیکنگ کی ۔ کارروائی کے دوران 40دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 8,290لٹر دودھ کے معیار کو چیک کیاگیا۔ 34گاڑیوں میں موجود دودھ کے سیمپل پاس جبکہ 6گاڑیوں کے سیمپل فیل ہوئے۔ ملاوٹ پائے جانے پر 6گاڑیوں میں موجود 2,920لٹر غیر معیاری دودھ تلف کردیاگیا۔

لیکٹوسکین ٹیسٹ کے دوران دودھ میں پانی اور یوریا کی ملاوٹ پائی گئی۔ملتان میںمیجر پان شاپ کو گٹکا فروخت ، لودھراں میں ہمدرد بیکرز کومصنوعات کی تیاری میں ہیچری کے انڈوں کا استعمال کرنے پر سیل کردیا۔ اسی طرح ڈی جی خان میں عمران سویٹس پر وڈکشن یونٹ کو واشنگ ایریا میں گندگی ، فوڈلائسنس نہ ہونے جبکہ رحیم یارخان میں کراچی بیکرز پروڈکشن یونٹ کو آلودہ مشینری سے خوراک کی تیاری پر سربمہر کیاگیا۔

مزیدبرآں ساہیوال میں ماشااللہ کریانہ سٹور، نادر سویٹس، اتحاد کریانہ سٹوراورلیہ میں اکرم بیف شاپ کو لائسنس فیس کی عدم ادائیگی پر سیل کردیا ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کاکہناتھا کہ صوبہ بھر میں روزانہ کی بنیاد پر تیار اور فروخت ہونے والی خوراک کی چیکنگ کی جاتی ہے۔انہوں نے عوام سے گزارش کی ہے کہ ممنوعہ اشیافروخت کرنیوالوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں