ریل مزدور اتحاد کی کال پر ریلوے ملازمین کااوور ٹائم کی بندش کیخلاف کام چھوڑ احتجاج

ملازمین نے ڈیزل انجن شیڈ کی حدود میں ریلی بھی نکالی ،ریل کا پہیہ بھی جام کرنا پڑا تو دریغ نہیں کرینگے‘ عہدیداروں کا خطاب

جمعہ 15 جنوری 2021 23:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) ریل مزدور اتحاد کی کال پر ریلوے ملازمین نے اوور ٹائم کی بندش کے خلاف کام چھوڑ احتجاج کیا ، ملازمین نے ریلی بھی نکالی جس میں وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی جبکہ مظاہرین نے کہا ہے کہ اگر حقوق کیلئے ریل کا پہیہ بھی جام کرنا پڑا تو دریغ نہیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریل مزدور اتحاد کی کال پر ریلوے ملازمین نے ڈیزل انجن شیڈ میں کام چھوڑ کر احتجاج کیا ۔ مظاہرین کی جانب سے ڈیزل انجن شیڈ کی حدود میں ریلی نکالی گئی جس میں وفاقی وزیر ریلوے کے خلاف اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے گئے ۔ اتحاد کے عہدیداروں نے کہا کہ اوور ٹائم کی بندش کا فیصلے کو مسترد کرتے ہیں ، یہ فیصلہ مزدوروں کے حقوق چھیننے کے مترادف ہے ۔ اگر مزدوروں کے حقوق سلب کرنے کی کوشش کی گئی تو احتجاج کا دائرہ کار ملک بھر تک بڑھا دیں گے اور اپنے حقوق کے لئے ریل کا پہیہ جام بھی جام کرنا پڑا تو دریغ نہیں کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں