لاہور، فوڈ سیفٹی ٹیموں کی مسلسل لائیو مانیٹرنگ کا نظام ، لاہور اور راولپنڈی میں پائلٹ پراجیکٹ کا جلدآغاز

کسی بھی فوڈ پوائنٹ پر کی جانیوالی کارروائی ہیڈ کوارٹر کنڑول روم میں مانیٹر کی جاسکے گی: ڈی جی فوڈ اتھارٹی ًادارے کی کارکردگی اور شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے ٹیموں پر کڑی نظر رکھی جائے گی:رفاقت علی نسوآنہ

جمعہ 15 جنوری 2021 23:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2021ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی ہدایت پر حکومت پنجاب نے میرٹ اور شفافیت کی بالا دستی قائم رکھنے کیلئے باڈی کیم پراجیکٹ کی منظوری دے دی ہے۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں کی مسلسل لائیو مانیٹرنگ کیلئے دوران کارروائی باڈی کیمرے پہنائیں جائیں گے۔ چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی عمر تنویر بٹ کاکہناتھاکہ بورڈ کی منظوری کے بعد باڈی کیم کی خریداری کے لیے ٹینڈر نوٹس جاری کر دیا گیا۔

پہلے مرحلے میں لاہور اور راولپنڈی میں پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کیا جائے گا۔بین الاقوامی طرز پر فوڈ سیفٹی آفیسرز دوران کارروائی باڈی کیمرہ پہننے کے پابند ہوں گے۔اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کاکہناتھا کہ فیلڈ میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کی چھتوں پر بھی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

کسی بھی فوڈ پوائنٹ پر کی جانے والی کارروائی ہیڈ کواٹر کنڑول روم میں مانیٹر کی جاسکے گی۔

علاوہ ازیںفوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائیوں کے دوران ہونے والی مزاحمت کو بھی براہ راست مانیٹر کیا جائے گا۔رفاقت علی نسوآنہ نے واضح کیاکہ ادارے کی کارکردگی اور شفافیت کو برقرار رکھنے کیلئے ٹیموں پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔کیمروں سے مانیٹرنگ کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل نظام بنا رہی ہے۔دنیا بھر میں شفافیت برقرار رکھنے کے لیے ریگولیڑی ادارے باڈی کیمرے استعمال کرتے ہیں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں