لاہور،عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا کام کرنے والے کل قیامت والے دن شفاعت محمدی کے حقداربنیں گے ،رہنما عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

جمعہ 15 جنوری 2021 23:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2021ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم ، جنرل سیکرٹری لاہور مولانا علیم الدین شاکر ،قاری جمیل الرحمن اختر، جے یو آئی مولاناحافظ محمداشرف گجر ، قاری عبدالعزیز، قاری ظہورالحق ،مولانا خالدمحمود، قاری ظہورالحق نے خطبات جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا کام کرنے والے کل قیامت والے دن شفاعت محمدی کے حقداربنیں گے ،عقیدہ ختم نبوت کسی ایک مسلک یا فرقے کا کام نہیں پوری امت مسلمہ کا مشرکہ عقیدہ ہے اور مسلمانوں نے ہمیشہ باہمی اتحاد واتفاق سے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور دفاع کیا ہے ،اسلام کی بنیا د جس عقیدے پر قائم ہے وہ ختم نبوت کا عقیدہ ہے انگریز کا خود کاشتہ پودا فتنہ قادیانیت ملک کے مختلف علاقوں میں سادہ لوح مسلمانوں کو قادیانی کافر و مرتد بنانے کیلئے اپنے اوچھے ہتھ کنڈے استعمال کیے ہوئے ہیں جنکا تدارک کرنا حکومت کی آئینی و دینی ذمہ داری ہے ۔

(جاری ہے)

علماء نے کہا کہ قانون ناموس رسالت میں کوئی ترمیم ناقابل برداشت ہے۔ ناموسِ رسالتؐ ایکٹ میں ترمیم کی سازش درحقیقت تحفظ ناموسِ رسالتؐ قانون کو غیر موثر بنانیکی ملک دشمن یہودی و قادیانی سازش ہے جسے غیور مسلمان قطعی طور پر برداشت نہیں کرینگی

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں