ایگزیکٹوڈائریکٹر ثمن رائے کی زیرصدارت اجلاس،محکمہ کے افسران کی شرکت،ثقافتی پالیسی پر پریفنگ

ثقافتی پالیسی 'کلچر کے شعبہ میں انقلابی تبدیلیاں کا باعث بنے گی،طویل جدوجہد کرنا پڑی‘ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء

جمعہ 15 جنوری 2021 23:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں اعلی سطحی اجلاس ہوا ۔ایگزیکٹوڈائریکٹر ثمن رائے نے اجلاس کی صدارت کی اور اس موقع پر کہا کہ الحمراء سمیت محکمہ اطلاعات وثقافت نے کلچر پالیسی ترتیب دینے میں بے پناہ محنت کی،مسودہ تیار،جلد منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا،ثقافتی پالیسی 'کلچر کے شعبہ میں انقلابی تبدیلیاں کا باعث بنے گی،طویل جدوجہد کرنا پڑی ،پالیسی میں کئی لائحہ عمل تجویز کئے گئے ہیں،مقصد فن ،جدت،صلاحیت کو فروغ دینا،روزگار کے مواقع پید ا کرنا ہے،آرٹ،فن تعمیر،زبان و ادب،ہینڈی کرافٹ،صنعت،پرفارمنگ و ویژول آرٹ کو نچلی سطح پر بھرپور انداز میں متعارف کروایا جائے گا،2017سے کام جاری تھا،محکمانہ کارکردگی بہتر ہوگی،سفارشات متعین کی گئی ہیں،عملی منصوبوں کی رفتار تیز ہوگی،ثقافت کا تعلق ہر فرد سے ہے،اپنے تہواروں کے حسن میں اضافہ دیکھنے کے خواں ہے،زندگی کے مختلف شعبے کوملکر کام کرنے کا موقع ملے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری،ڈپٹی ڈائریکٹر آرکائیو محمد عارف ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر خرم نویل ،آڈٹ ‘اکائونٹ آفیسر مظہر اقبال ،نوین روما و دیگر افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں