رائیونڈ ‘13 سالہ بچہ اغوا کے بعد قتل

جمعہ 15 جنوری 2021 23:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) رائیونڈ کے علاقہ میں 13 سالہ بچے کو اغوا کے بعد قتل کردیاگیا ۔بتایا گیا ہے کہ 13 سالہ حسن دو روز قبل آرائیاں پنڈ سے اغوا ہوا تھا ۔

(جاری ہے)

حسن عباس کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا ۔پولیس کے مطابق حسن عباس کی لاش ننکانہ صاحب کے علاقے سے برآمد ہوئی ہے ۔بچے کے ورثاء نے رائے ونڈ پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ رائیونڈ پولیس نے مقدمہ درج کیا لیکن بچے کی تلاش نہیں کی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں