نئے سال کا دوسراہفتہ بھی مہنگائی کے ستائے عوام پر بھاری رہا ،23 اشیائے ضروریہ مہنگی اور7اشیاء کی قیمتوںمیں کمی ہوئی

جمعہ 15 جنوری 2021 23:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) نئے سال کا دوسراہفتہ بھی مہنگائی کے ستائے عوام پر بھاری رہا ،23 اشیائے ضروریہ مہنگی اور7اشیاء کی قیمتوںمیں کمی ہوئی ۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چینی اوسط 2روپے 89 پیسے فی کلو مزید مہنگی ہوگئی، چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر 92 روپے 95پیسے فی کلو ہوگئی۔گھی کا اڑھائی کلو کا ڈبہ 15 روپے 84پیسے مہنگا ہوگیا۔

دال مونگ 2 روپے 14 پیسے ،دال چنا پانچ پیسے فی کلو مہنگی ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق دال ماش 11 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ ایک ہفتے میں بکرے کا گوشت 3 روپے 13 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔

(جاری ہے)

آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 92 پیسے اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق کیلا 3 روپے 51 پیسے فی درجن مہنگا ہوا۔ حالیہ ہفتے لہسن ، چاول، پسی ہوئی مرچ کی قیمت بھی بڑھی۔

7 ء اشیا ء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ حالیہ ہفتے انڈے 31 روپے 9 پیسے فی درجن سستے ہوئے۔رپورٹ کے مطابق ٹماٹر ایک ہفتے میں 9 روپے 46 پیسے فی کلو سستے ہوئے۔ آلو کی قیمت میں دو روپے 16 پیسے کمی ہوئی۔ پیاز ایک روپے 69 پیسے فی کلو سستا ہوا، ایک ہفتے میں مرغی 4روپے 94 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر بھی سستا ہوا حالیہ ہفتے 21 اشیا ء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں