وزیر اوقاف پنجاب کا ڈسٹرکٹ جیل نارووال کا دورہ ،قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا

حکومت پنجاب صوبہ بھر کی جیلوں میں مختلف جرائم میں ملوث قیدیوں کی اصلاحات کا پروگرام کا آغاز کیا ہے‘صوبائی وزیر سعید الحسن

ہفتہ 16 جنوری 2021 19:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2021ء) صوبائی وزیر اوقاف پنجاب پیر سید سعیدالحسن شاہ نے ضلع نارووال جیل کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ظہیر حسن ڈی پی او واحد محمود بھی ان کے ہمراہ تھے۔سپرٹینڈنٹ جیل چوہدری محمود فخری کمبوہ نے صوبائی وزیر اوقاف کو جیل میں قیدیوں کو کھانے پینے و دیگر دی جانے والی سہولیات کے بارے آگاہ کیا ۔

اس موقع پروزیر اوقاف نے جیل میں قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب صوبہ بھر کی تمام جیلوں میں مختلف جرائم میں ملوث قیدیوں کی اصلاحات کا پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ان تمام قیدیوں کو معاشرے کا کار اامد اور مفید شہری بنانے کے لئے مفید ہنر سکھائے جا رہے ہیں تاکہ رہائی کے بعد وہ با عزت روزگار شروع کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ نفرت انسان سے نہیں جرم سے کی جائے ۔ کسی بھی جرم کی پاداش میں سزا بھگتنے والے قیدیوں کی کاؤنسلنگ کرکے انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لئے جیلوں میں متعدد فلاحی پروگرام جاری ہیں۔ پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو جیل مینول کے مطابق سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں