لاہور، تارکول کی پریشر ٹینکی پھٹ گئی، 2 مزدور جان بحق

ہفتہ 16 جنوری 2021 19:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2021ء) لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں سڑک کی مرمت کے کام کے دوران تارکول کی پریشر ٹینکی پھٹ گئی جس کے نتیجے میں 2مزدور جان بحق ہو گئے۔ذرائع کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ یہ افسوسناک حادثہ محمود بوٹی انٹرچینج کے قریب سڑک پر پیش آیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق جائے حادثہ پر2مزدور شد ید زخمی ہو گئے تھے جنہیں ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دونوں ہی دم توڑ گئے،جاں بحق افراد میں24سالہ شاہد محمود اور 25 سالہ شاہد حسین شامل ہیں جن کاتعلق رحیم یار خان اور صادق آباد بتایا گیا ہے۔پولیس نے نعشیں مردہ خانے منتقل کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں