لاہور: سوشل میڈیا پر پولیس افسران کو دھمکیاں دینے والے دو ملزمان گرفتار

ہفتہ 16 جنوری 2021 20:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2021ء) لاہور پولیس نے سوشل میڈیا پر پولیس افسران کو دھمکیاں دینے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان علی اکبر اور نعمان عرف نومی پر الزام عائد ہے کہ انہوں نے دو روز قبل سوشل میڈیا پر پولیس افسران کو دھمکیاں دیں۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان بھتہ خوری، ڈکیتی اور قتل کی مختلف وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں