لاہور: شاہدرہ میں مزاحمت ڈکیتی کی دو وارداتیں، ایک دکاندار قتل، راہگیر زخمی

ہفتہ 16 جنوری 2021 20:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2021ء) لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں کے نتیجے میں رواں سال 2021ء کی پہلی ڈکیتی مزاحمت کی واردات میں دو نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے فائرنگ کر کے اکرم نامی دکاندار کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ اسی سال کی ڈکیتی مزاحمت کی دوسری واردات میں مزید دونامعلوم مسلحہ ڈاکوئوں نے گولی مار کر ایک راہ گیر کو شدید زخمی کردیا ہے۔

مسلح ڈاکو ڈکیتی مزاحمت کی دونوں وارداتوں کے دوران لوٹ مار کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقتول اکرم کی نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہے جبکہ زخمی راہگیر کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر کے دونوں وارداتوں میں ملوث نامعلوم ڈاکوئوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ڈکیتی مزاحمت کی پہلی واردات شاہدرہ ٹائون کے علاقہ میں واقعہ ایک دکان میں ہوئی جہاں دونوں نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکو دکان میں لوٹ مار کرنے کے بعد فرار ہونے لگے تو دکاندار اکرم نے ایک ڈاکو کو دبوچ لیا۔

جسے چھڑانے کے لئے دوسرے ڈاکو نے دکاندار اکرم پر تین فائر کئے جن میں سے دو مقتول اکرم کی ٹانگوں پر اور ایک گولی اس کے پیٹ میں لگی۔ اکرم کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی جانبر نہ ہوسکا جبکہ ڈکیتی کی دوسری واردات مقبرہ جہانگیر کے باہر واک کرنے والے ایک شہری کے ساتھ ہوئی جہاں دونامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے شہری سے موبائل فون لوٹنے کی کوشش تو شہری کی جانب سے مزاحمت کرنے پر ڈاکوئوں نے شہری کی ٹانگوں پر گولی ماری جس سے وہ زخمی ہو کر گر پڑا جبکہ دونوں ڈاکو شہری سے موبائل فون چھیننے کے بعد فرار ہوگئے زخمی ہونے والے شہری کا نام عمبدالمجید بتایا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں