سالانہ مینٹیننس ،چکوال، راولپنڈی ، اسلام آباد اور دیگر علاقوں میں بجلی جزوی طورپر بند رہے گی ،این ٹی ڈی سی ترجمان

ہفتہ 16 جنوری 2021 23:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے ترجمان نے کہا ہے کہ 500 کے وی گرڈ سٹیشن این ٹی ڈی سی روات میں 132کے وی بس بار کی سالانہ مرمت اور مینٹیننس کے کام کے باعث 18 اور 19 جنوری 2021کو روزانہ کی بنیاد پر صبح 09 بجے سے شام 05 بجے تک اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے 132کے وی گرڈ سٹیشن اور 66کے وی گرڈ سٹیشنز پر لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ترجمان این ٹی ڈی سی نے بتایا کہ جن گرڈ سٹیشنز پر لوڈ شیڈنگ کی جائے گی ان میں چکوال، چکری، اڈیالہ، گوجر خان، جاتلی، بادشاہان، پننوال، ڈنڈوت، تلہ گنگ، چوآسیدن شاہ، نورپور سیٹھی، بگھوال، جنڈ، لکڑمار ، ٹمن اوردندہ شاہ بلاول شامل ہیں ۔ (دینہ 132 کے وی گرڈ سٹیشن اور اس سے منسلک فیڈرز مکمل بند رہیں گی)۔ترجمان نے صارفین سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 132 کے وی بس بار کی سالانہ مینٹیننس سے 500 کے وی گرڈ سٹیشن روات میں بس بار کی کارکردگی میں اضافہ ہو گا جس سے بجلی کی بلاتعطل فراہمی میں بہتری آئے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں