ذ*لاہور،ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گذشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ

اتوار 17 جنوری 2021 18:55

[لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2021ء) ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گذشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔گذشتہ ہفتے کے دوران خواتین کے خلاف تشدد کے بڑھتے واقعات کی روک تھام بارے اجلاس منعقد ہواجس میں ڈی آئی جی حسین حبیب گل اور ایس پی ہیڈ کوارٹرز/ ایس پی سکیورٹی سردار موارہن خان نے شرکت کی۔اجلاس میں ویمن پروٹیکشن، پنجاب سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، دارالامان اور جسٹس سسٹم پروگرام، بینظیر بھٹو ہیومن رائٹس، پنجاب پولیس اور پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔

فائرنگ رینج پر آپریشنز ونگ کے 139، سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے 72،انویسٹی گیشن ونگ کے 67، ریلوے پولیس کی42 جبکہ سکیورٹی ڈویژن کے 09اہلکاروں کو فائر پریکٹس کروائی گئی۔

(جاری ہے)

اہلکاروں کوایم پی فائیو اور بریٹا پسٹل کے راؤنڈ فائر کروائے گئے۔ جوڈیشل ونگ نے ڈسٹرکٹ لاہور کے 3390 جبکہ دیگر اضلاع کے 61 ملزمان کو بحفاظت مختلف عدالتوں میں پیش کیا۔اہم سیکیورٹی پوائنٹس پر روزانہ 76 سے زائد پلاٹون روانہ ہوئی۔اہم شخصیات کی پیشی کے موقع پر 360 سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے۔مختلف اجتماعات اور اہم مقامات پرلیڈیز پولیس کی 138 اہلکارتعینات کی گئیں۔ خواتین ملزمان کی مختلف عدالتوں میں پیشی کے دوران 48 لیڈیز اہلکاروں نے فرائض سرانجام دیئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں