ؤایکسپرٹ ڈی جی کوسی اے اے کے ہاتھوں 78رنز ،اے ایم ٹی نے یوبی لوکریٹیو کی ٹیم کو7وکٹوں سے شکست

ةڈی پی ایس کو 4 وکٹوں سے شکست ،آئی پی سی نے ڈی پی ایس کا129 کاہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا

اتوار 17 جنوری 2021 18:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2021ء) پریمئر سپر لیگ کے زیر اہتمام جاری کارپوریٹ چیلنج کپ کے رائونڈمیچز میںپاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی، اے ایم ٹی اور آئی پی سی نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ،اتفاق کرکٹ گرائونڈ اور ماڈل ٹائون گرینز کرکٹ گرائونڈ میں کارپوریٹ چیلنج کپ کے دوسرے ایڈیشن کے تین رائونڈ میچز کھیلے گئے۔ ماڈل ٹائون گرینز میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایکسپرٹ ڈی جی کو 78 رنز سے شکست دی۔

سول ایوی ایشن کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 169رنز بنائے۔ مبشر علی نے 85رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں ایکسپرٹ ڈی جی کی ٹیم 91رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اویس حسن نے 41رنز بنائے جبکہ عبدالمنان نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

(جاری ہے)

مبشر علی کوشاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کاایوارڈ دیا گیا۔

اتفاق کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں اے ایم ٹی نے یوبی لوکریٹیو کی ٹیم کو 7وکٹوں سے شکست دی۔ اے ایم ٹی نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 148رنز بنائے۔ وقاص الدین 44رنز بناکر نمایاں رہے ۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں یوبی لوکریٹیو کی ٹیم 141رنز بناسکی۔ امیر حمزہ 32رنز بناکر نائوٹ آٹ رہے ۔بہترین کارکردگی پر سعد نجم مین آف دی میچ قرار پائے۔

اتفاق کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں آئی پی سی نے ڈی پی ایس کو 4 وکٹوں سے پچھاڑدیا ۔ ڈی پی ایس کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 129رنز بنائے۔ عمران ٹیپو 41رنز بناکر نمایاں رہے ۔ آئی پی سی کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ ولید تبریز 37رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے ۔ ولید تبریز آل رائونڈ رکارکردگی دکھانے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں