qمل بانٹ کر لوٹ مار ہو تو جمہوریت ورنہ آمریت، شہباز گل

ض*پرائز بانڈز کے نام پر عوامی پیسے لوٹنے والے جمہوریت کے چیمپئن نہ بنیں،ٹویٹ

اتوار 17 جنوری 2021 18:55

G لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2021ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہاہے کہ مل بانٹ کر لوٹ مار ہو تو جمہوریت ورنہ آمریت، یہ چورن نہیں بکنے والا، زرداری اور مولانا کی امامت میں ن لیگی درباری کس نظرئیے کی بات کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل نے کہا کہ ایک چور دوسرے چور کی صفائیاں دے رہا ہے،خواجہ آصف کے چپڑاسی کے اکاونٹ سے 40کروڑ نکلے ہیں، عوام کے نام پر لوٹ مار کرنے والے خواجہ آصف کے 46 بینک اکاو نٹس ہیں، شہبازگل نے کہاکہ پرائز بانڈز کے نام پر عوامی پیسے لوٹنے والے جمہوریت کے چیمپئن نہ بنیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں