ذ*گزشتہ برس مافیاز نے خوب مال کمایا اب بھی ان کا راج ہے،سینیٹر سراج الحق
[ پی ٹی آئی سے بہتری کی توقع خام خیالی ، عوام اب وزیراعظم کے وعدوں اور دعوؤں پر ایک لمحے کے لیے بھی اعتماد کرنے کو تیار نہیں ,وزیر اعظم نے حکومت کا آغاز ہی اپنے نظریہ کی نفی اور یوٹرن سے کیا،سونامی اب ناکامی ، بدنامی کے بعد بے رحمی کا نشان بن چکا ہے بھارتی اینکر کی واٹس ایپ لیک سے انڈیا کا شرمناک چہرہ ایک دفعہ پھر پوری دنیا کے سامنے آگیا، عالمی برادری پلوامہ ڈرامہ کا نوٹس لے پاکستانی حکمران نئی دلی کے خلاف مدافعانہ حکمت عملی تبدیل کرکے مودی کو اسی کی زبان میں جواب دیں،امیر جماعت اسلامی
اتوار 17 جنوری 2021 20:00
(جاری ہے)
عالمی برادری پلوامہ ڈرامہ کا نوٹس لے۔ پاکستانی حکمران نئی دلی کے خلاف مدافعانہ حکمت عملی تبدیل کرکے مودی کو اسی کی زبان میں جواب دیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میںملتان سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی پارٹیوں کے سابقہ امیدواران سے ملاقات میں کیا ۔ اس موقع پر رانا ساجد اسماعیل ، رائے سلیم کھرل ، آصف علی راجپوت نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان ، جس کاسراج الحق نے خیر مقدم کرتے کہاکہ جماعت اسلامی ایک مکمل جمہوری ، نظریاتی اور پروگریسو جماعت ہے جس کے دروازے ہر کسی کے لیے کھلے ہیں ۔ ملک کے لیے جماعت اسلامی ہی بہترین آپشن ہے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ دئیے۔سال کے آغاز پر ہی پٹرولیم مصنوعات اور بنیادی عوامی ضرورت کی اشیاء میں اضافہ کر دیا اور یہ سب کچھ آئی ایم ایف کے فرمودات کی تابعداری کا نتیجہ ہے جس سے حکومت قرض کی اگلی قسط کے حصول کے لیے ترلے لے رہی ہے۔ ایک طرف جناب وزیراعظم خوشحالیوں اور کامیابیوں کی نویدیں سنا رہے ہیں دوسری طرف غیر ملکی اداروں ، ممالک اور کمپنیوں تک سے قرض پر قرض لیا جارہا ہے۔ ادارے تباہ ہوگئے اور عوام سڑکوں پر ہیں۔ پی آئی اے ملک کا فخر تھی ماضی کی حکومتوں نے اس کی اینٹ اینٹ اکھاڑی موجودہ حکومت نے پوری عمارت کو ہی زمین بوس کردیا۔ اب ہمارے طیاروں کو بھی باہر روک لیا جاتا ہے۔ امیر جماعت نے کہا کہ پی ٹی آئی سے تبدیلی کی توقع عبث ہے۔ عوام اب وزیراعظم کے دعوؤں پر پریشان ہو جاتے ہیں کہ خدانخواستہ کوئی نئی آفت آسکتی ہے۔ پچھلے برس وزیراعظم اور ان کی ٹیم نے دعوے کیے تھے کہ خوشحالی آئے گی۔ پاکستان کی تاریخ میں شاید سب سے زیادہ بحران اور سکینڈلز پچھلے برس ہی آئے۔اس سال کے آغاز پر وزیراعظم نے پھر اسی خوشحالی کا دعویٰ کیا ہے عوام فکر مند ہیں کہ اب خدانخواستہ مزید کس امتحان سے گزرنا پڑے گا۔ قوم جان چکی ہے کہ یہ حکومت جو مختلف پارٹیوں اور ماضی کے ڈکٹیٹر سے مستعار لیا گیا سیٹ اپ ہے سے بہتری کی کوئی توقع نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے سوال کیا کہ ملک کو ایڈہاک بنیادوں پر کب تک چلایا جا سکتا ہے۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت کی نالائقی، نااہلی، عوام دشمنی اور جھوٹ پوری طرح آشکار ہو گئے۔ موجودہ سیٹ اپ بھی ماضی کا تسلسل ہے۔ اب حکمرانوں کو مزید ڈھیل نہیں دیں گے۔قرآن و سنت کی روشنی میں بننے والی حکومت ہی عام آدمی کے حقوق کا تحفظ کر سکتی ہے۔ جماعت اسلامی کی جدوجہد نظام کو تبدیل کرنے کے لیے ہے۔سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ بھارت کی پلوامہ دھماکے میں اپنے فوجیوں کی ہلاکت کاپاکستان پر الزام لگانے کا بھانڈا بیچ چوراہے پھوٹ گیا ۔ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ بھارت کے پاکستان کے خلاف گھنائونے الزامات لگانے والی مودی سرکار کے خلاف اقوام متحدہ ، سلامتی کونسل اور دنیا بھر کے سفارت کاروں کو آگاہ کرے اور وزارت خارجہ اس حوالے سے پاکستان میں تعینات غیر ملکی سفیروں کو اس کی تفصیلات سے آگاہ کرے، یہ پاکستان کے لیے بہت اچھا موقع ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت کی پاکستان کے خلاف ہر معاملے میں ہرزہ سرائی چور مچائے شور کے مترادف ہے ۔ بھارت جہاں مقبوضہ کشمیر میں مظلوم و محصور کشمیریوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا رہاہے ، وہیں خود بھارت کے اندر مسلمان ، سکھ ، نچلی ذات کے ہندئوں کے خلاف مظالم ڈھائے جارہے ہیں ۔ عالمی برادری کو اس کا بھی نوٹس لینا چاہیے ۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں اقوام عالم کو مقبوضہ کشمیر سمیت بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹس دی رہی ہے ۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
واسا لاہور کی ایک دن کی سب سے بڑی ریکوری، 13 کروڑ 20 لاکھ وصول کرلئے
وزیر ٹرانسپورٹ کا فٹنس سرٹیفیکٹ وروٹ پرمٹ میں تاخیر برتنے پر سخت نوٹس،آن لائن سسٹم کی بلاتعطل فراہمی ..
کمشنر لاہور کی زیر صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ و گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس
وزیر تعلیم کی ہدایت پر پنجاب کے حساس امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے
صوبے بھر سے ٹیکسوں کی مد میں ہدف پورا نہ کرنیوالے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گئی،مسعود مختار
وقتی فوائد کی بجائے پائیدار ی کی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد محمود
پی ایچ ای سی کے زیر اہتمام قانون ،توہین مذہب وہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر آگاہی سیمینار
چوہدری شافع سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات،ٹیکنیکل ایجوکیشن ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
حاجی عزیز الرحمن چن کی رہائش گاہ پر وویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کی 66ویں سالگرہ کی تقریب
پیسی ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو مالی مراعات کی فراہمی میں سرگرم عمل ہے،نادیہ ثاقب
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت