) حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، اپوزیشن کا رونا دھونا ان کے مقدر میں لکھا جاچکاہے، پی ٹی آئی خواتین رہنماء

اتوار 17 جنوری 2021 20:00

I لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2021ء) تحریک انصاف وومن ونگ کی مرکزی صدر و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر نوشین حامد معراج نے مقامی ہوٹل میں مرکزی چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کی پولیٹیکل ایڈوائزر نیلوفربختیار کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا، تقریب میں ثانیہ کامران کی طرف سے سنٹرل پنجاب اور ڈسٹرکٹ خواتین عہدیداران میں شیلڈدی گئیں ، تقریب سے ڈاکٹر نوشین حامد معراج ،نیلوفر بختیار اور رکن صوبائی اسمبلی ثانیہ کامران نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، اپوزیشن کا رونا دھونا ان کے مقدر میں لکھا جاچکا ہے ، اپوزیشن اپنی چوری کوبچانے کے لئے ملک میں افرا تفری پیدا کرنا چاہتی ہے جوکہ اپنے ان عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگی، خواتین عہدیداران عوام کے مسائل کے حل کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں، تحریک انصاف کی حکومت عوامی مسائل کے حل کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے، اپوزیشن نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی سے راہ فرار اختیارکی ہے ، اپوزیشن کی بلاتفریق احتساب سے چیخیںنکل رہی ہیں، کرپٹ ٹولہ حساب دیئے بغیر بچ نہیں سکتا، نوشین حامدمعراج نے نیلوفر بختیار کو شیلڈ پیش کی ، تقریب میں روبینہ شاہین ، نسیم زہراء، نگہت محمود، انیلابیگ ، شبنم جہانگیر، ملیحہ حسین ، نازیہ گیلانی اور عائشہ خالد، انیسہ فاطمہ ، سیدہ حنا، غزالہ رفیق، ثمینہ مانو سمیت سنٹرل پنجاب وومن کی ضلعی صدور نے شرکت کی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں