م*ن لیگ کے کرپٹ اور فسادی ٹولے کو رونے دھونے کے سوا کوئی کام نہیں، رانا اختر حسین

3 اپوزیشن جماعتیں منی لانڈرنگ اور اپنی کرپشن کو بچانے کے لئے اکٹھی ہوئی ہیں، انہیں عوام سے کوئی ہمدردی نہیں ہے، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب

اتوار 17 جنوری 2021 22:15

۳لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2021ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات رانا اختر حسین نے کہا ہے کہ ن لیگ کے نااہل، بددیانت، کرپٹ اور فسادی ٹولے کو رونے دھونے کے سوا کوئی کام نہیں ہے، مرکز میں تین اور پنجاب میں چھ باریاں لینے والے مسترد اور ناکام سیاسی اداکاروں کے درباری بے وقت کا راگ الاپ کر قوم کا وقت برباد کررہے ہیں، اپوزیشن جماعتیں منی لانڈرنگ اور اپنی کرپشن کو بچانے کے لئے اکٹھی ہوئی ہیں، انہیں عوام سے کوئی ہمدردی نہیں ہی. مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے رانا اختر حسین نے کہا کہ تحریک انصاف کو عوام نے پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے جو اس مسترد شدہ ٹولے کو ہضم نہیں ہو رہا، ملک میں بلاتفریق احتساب کا عمل جاری ہے تمام ادارے بااختیار ہیں اور اپنا کام آزادانہ کر رہے ہیں، ن لیگ، پیپلزپارٹی اور اپوزیشن کی دیگر جماعتیں کرپشن کا حساب مانگنے پر جواب دینے کی بجائے چیخ و پکار شروع کر دیتی ہیں، یہ جو مرضی کر لیں احتساب سے بچ نہیں سکتے انہیں اپنی لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا�

(جاری ہے)

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں