ملکی دولت لوٹنے والوں کا ہر حال میں محاسبہ کیا جائیگا ‘تر جمان پنجاب حکومت

فلاحی معاشرے کا قیام تحریک انصاف حکومت کے ایجنڈے میں سر فہرست ہے ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

پیر 18 جنوری 2021 12:19

ملکی دولت لوٹنے والوں کا ہر حال میں محاسبہ کیا جائیگا ‘تر جمان پنجاب حکومت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ ملکی دولت لوٹنے والوں کا ہر حال میں محاسبہ کیا جائیگا،حکومت کرپشن کے خاتمے ،عوامی خدمات میں تیز تر ڈیلیوری اور احتسابی عمل کے منشور پر کار بند ہے،فلاحی معاشرے کا قیام تحریک انصاف حکومت کے ایجنڈے میں سر فہرست ہے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ ماضی میں حکمرانوں نے لوگوں کو محض زبانی جمع خرچ سے ٹرخایا اور عوامی فلاح و بہبود پر کوئی توجہ نہیں دی ، اس کے برعکس پاکستان تحریک انصاف حکومت عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے اور ملک پھر کے کونے کونے میں عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

انہو ں نے کہاکہ ملک کو چند مفاد پرست سیاسی قوتیں عدم استحکام کا شکار کرنے پر تلی ہوئی ہیں، پاکستان کو لوٹنے والے افراد ، ادارے اور سیاسی جماعتیں کسی رعایت کی مستحق نہیں ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں