پی ڈی ایم اپنے اہداف کے قریب پہنچ چکی ہے ‘ سلیم ر ضا

الیکشن کمیشن کے باہر مظاہرے میں سیا سی کارکنان بڑھ چڑھ کر حصہ لیں‘ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی

پیر 18 جنوری 2021 12:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اپنے اہداف کے قریب پہنچ چکی ہے، (ن) لیگ نے ہمیشہ جمہوری قوتوں کا ساتھ دیکر ظالم جابر حکمرانوں کو بوریا بسترہ گول کرنے پر مجبور کیا ، الیکشن کمیشن کے باہر مظاہرے میں سیا سی کارکنان بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے بینر تلے شروع کی جانے والی جدوجہد موجودہ حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گی،پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام سے کیا گیا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیااور حکومتی نااہلی کی وجہ سے عوام کو بے شمار مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ پی ڈی ایم کا مقصد اور منزل ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی اور صاف و شفاف اور مداخلت سے پاک انتخابات کا انعقاد ہے، عوام پی ڈی ایم کے بیانئے کے ساتھ کھڑے ہیں اور جعلی حکمرانوں سے چھٹکارا پانے تک پی ڈی ایم چین سے نہیں بیٹھے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں