پی ڈی ایم گلی کوچوں تک محدود ہو چکی ہے ‘نوید شر یف

پی ڈی ایم کو عوامی مسا ئل سے کو ئی غر ض نہیں وہ صر ف ذاتی مفادکی جنگ لڑ رہی ہے‘ایڈوائزمنسٹری اوورسیز

پیر 18 جنوری 2021 12:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء)ایڈوائزمنسٹری اوورسیز، پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نوید شر یف نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم گلی کوچوں تک محدود ہو چکی ہے، عوام باشعور ہیں وہ جانتے ہیں کہ پی ڈی ایم صرف اپنے ذاتی مفادات کیلئے میدان میں اتری ہے،پی ڈی ایم کو عوامی مسا ئل سے کو ئی غر ض نہیں وہ صر ف ذاتی مفادکی جنگ لڑ رہی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ پی ڈی ایم میدانوں سے نکل کر محلوں اور تاریک چوراہوں تک محدود ہوچکی ہے کیونکہ عوام جان گئے ہیں کہ پی ڈی ایم صرف ذاتی مفادات کیلئے میدان میں اتری ہے اور عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں بلکہ کرسی تک رسائی چاہتی ہے جو کسی طور پر عوام کو قبول نہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق کرپٹ عناصر کا بلا تفریق احتساب جاری رہے گا جبکہ احتساب سے بچنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے والے یہ جان لیں کہ عوام کی لوٹی ہوئی رقم انہیں ہر حال میں واپس کرنا ہو گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں