لاہور ایل ٹی او نے 223ارب اکٹھے کر کے ریکارڈ قائم کر دیا

جولائی تا دسمبر 178ارب کا ہدف دیا گیا تھا، 125فیصد ٹارگٹ گروتھ ہوئی

پیر 18 جنوری 2021 12:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کے ریجنل لارج یونٹ آفس لاہور نے ہدف سی125فیصد زیادہ حاصل کر لیا، جولائی تا دسمبر تک 178ارب کے بجائے 223ارب روپے اکٹھے کئے گئے۔ لارج یونٹ آفس لاہور کے چیف کمشنر قیصر اقبال کی سربراہی میں ٹیم نے دسمبر میں 51ارب کے ہدف کے مقابلے میں 57ارب ریونیو جمع کیا ۔

(جاری ہے)

جولائی تا دسمبر میں لاہو ر کے ایل ٹی او کی کارکردگی بہترین رہی جوہدف سے 125فیصد زائد رہی ۔

لاہور کے ایل ٹی او آفس میں 1170کیسسز ہیں۔چیف کمشنر اور اے سی ہیڈ کواٹر علی عدنان زیدی نے توقع ظاہر کی ہے کہ لاہور میں جون 2021تک ہد ف سے سو فیصدسے زائد ریونیو اکٹھا کر کے پاکستان بھر میں سے سبقت حاصل کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں پر عمل پیرا ہو کر ریونیو کلیکشن میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں