بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کیخلاف درخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ

پیر 18 جنوری 2021 13:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) لاہورہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کیخلاف درخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کے نفاذ کے بعد الیکشن کمیشن الیکشن ایکٹ کے تحت 120 روز میںبلدیاتی انتخابات کرانے تھے، الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومت اپنی آئینی و قانونی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہے ، استدعا ہے کہ عدالت بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں