حکومت نے قبضہ مافیا اوران کے سرپرستوں کا جڑ سے خاتمہ کرنے کے لیے پولیس کو فری ہینڈ دیدیا

پولیس نے ایل ڈی اے ، ریونیو ، ایف بی آر سمیت مختلف اداروں سے ملزمان کا ریکارڈ مانگ لیا

پیر 18 جنوری 2021 14:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) پنجاب حکومت نے بااثر قبضہ مافیا اوران کے سرپرستوں کا جڑ سے خاتمہ کرنے کے لیے پولیس کو فری ہینڈ دیدیا ،پولیس نے ایل ڈی اے ، ریونیو ، ایف بی آر سمیت مختلف اداروں سے ملزمان کا ریکارڈ مانگ لیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیاہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے حالیہ دورہ لاہور میں قبضہ گروپوں اور غنڈہ عناصر کے مکمل خاتمہ کی ہدایات کی تھیں۔

لاہور پولیس گزشتہ پانچ روز سے انٹیلی جنس بیس کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔بتایا گیا ہے کہ اداروں سے موصول ہونے والے ڈیٹا کو کیس تیار کر کے نیب کو بھجوائے جائیں گے۔ پولیس نے لاہور میں 238ایسے قبضہ مافیا اور غنڈہ عناصر کی لسٹ مرتب کی ہے جن کے اثاثوں ، گاڑیوں اور اسلحہ کی تفصیلات بھی ضلعی انتظامیہ سے لی جا رہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں