دکھی انسانیت خدمت کی الخدمت فاؤنڈیشن کا نصب العین ہے‘ذکر اللہ مجاہد

صوبائی دارحکومت کے مستحق اور نادار لوگوں کی فلاح بہبود کا مشن جاری رکھیں گے‘امیر جماعت اسلامی لاہور

پیر 18 جنوری 2021 20:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت خدمت کی الخدمت فاؤنڈیشن کا نصب العین ہے۔صوبائی دارحکومت کے مستحق اور نادار لوگوں کی فلاح بہبود کا مشن جاری رکھیں گے۔2021 میں اہل خیر کے تعاون سے الخدمت فاؤنڈیشن خدمت خلق کے اس سلسلے کو مزید بڑھائیگی۔جماعت اسلامی کی سیاست کا بنیادی مقصد ہی دین اسلام کی سربلندی اور اللہ رسولؐ کے احکامات کی بجا آواری ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کی نومنتخب عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد، صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور انجینئر حماد رشید، سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن لاہور مغیث شاہد قریشی،زبیر صدیقی ودیگر ذمہ داران موجود تھے۔

(جاری ہے)

میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ خدمت خلق اسلامی تعلیمات کا درخشندہ باب ہے اور جماعت اسلامی کی الخدمت فاؤنڈیشن انہی تعلیمات پر عمل پیرا ہے۔

شہر لاہور کے مستحق خاندانوں اور نادار افراد کی فلاح و بہبود کیلئے سال 2021 میں اہل خیر کے تعاون سے اپنے کام مزید وسعت دیں گے۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں نے غریب کی کمر توڑ کردی ہے۔جماعت اسلامی بنا اقتدار کے حکومت کے کرنے کے کام سرانجام دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ذمہ داران،کارکنان، ورکرز اور ویلینٹرز کا خدمت خلق کا جذبہ اور کاوشیں قابل فخر ہیں جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں