ضلعی انتظامیہ کی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے کاروائیاں جاری

پیر 18 جنوری 2021 20:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) ضلعی انتظامیہ لاہور کی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے رات گئے تک کاروائیاں جاری رہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے قذافی اسٹیڈیم کے علاقے میں کاروائیاں کی کیں۔ انہوں نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے ریسٹورنٹس کو سیل کر دیا۔ فضل حق ریسٹورنٹ، ڈیرہ ریسٹورنٹ،ماٹھا میکاریسٹورنٹ کو سیل کیا گیا اور مینجرز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا۔

(جاری ہے)

کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے باعث کاروائیاں عمل میں لائی گئیں ہیں۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے سختی سے ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔ علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد نے تحصیل سٹی میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور کونیکا فوٹو لیب کو سیل کر دیا۔ اے آر الیکٹرانکس بھی سیل کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے باعث سیل کیا گیا ہے۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے حوالے سے کاروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں