قومی بحران کے خاتمہ کے لیے قومی ،سیاسی، جمہوری، قیادت کو قومی ترجیحات پر مذاکرات پر اکٹھا ہونا پڑے گا ،لیاقت بلوچ

قومی قیادت آئین کے تحفظ اور نفاذ ، متنازعہ و غیر جانبدارانہ انتخابات ، سود اور قرضوں سے نجات ، خود انحصاری کا معاشی نظام ، کشمیر کی آزادی اور غیر جانبدارانہ احتساب کے لیے پوری قوم کو واضح لائحہ عمل دے تاکہ بے یقینی ختم ہو سیاسی جمہوری استحکام آئے اور اقتصادی پہیہ چلے،سکھر میں تنظیمی اور سیاسی انتخابی اجلاسوں سے خطاب

پیر 18 جنوری 2021 23:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2021ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ قومی بحران کے خاتمہ کے لیے قومی ،سیاسی، جمہوری، قیادت کو قومی ترجیحات پر مذاکرات پر اکٹھا ہونا پڑے گا ۔ قومی قیادت آئین کے تحفظ اور نفاذ ، متنازعہ و غیر جانبدارانہ انتخابات ، سود اور قرضوں سے نجات ، خود انحصاری کا معاشی نظام ، کشمیر کی آزادی اور غیر جانبدارانہ احتساب کے لیے پوری قوم کو واضح لائحہ عمل دے تاکہ بے یقینی ختم ہو ۔

سیاسی جمہوری استحکام آئے اور اقتصادی پہیہ چلے ۔سکھر میں تنظیمی اور سیاسی انتخابی اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہاکہ وفاق صوبوں کے حقوق کا محافظ بنے ۔ آئین کے دائرے میں حاصل خود انحصاری کو نہ چھینا جائے ۔

(جاری ہے)

غیر آئینی اقدامات وفاق کو کمزور کر رہے ہیں ۔ انتخابات اور مردم شماری متنازع ہے ۔ سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں اور جزائر پر وفاق زبردستی قبضے سے باز رہے ۔

صوبوں کا حق چھین کرترقی بے ثمر اور سیرگاہیں بے آباد رہیں گی ۔ این ایف سی ایوارڈ اور پانی کی تقسیم کے فارمولا پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے ۔وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کو ریلیف دیں ۔ مہنگائی ، بے روزگاری ، یوٹیلٹی بلز کا ہوشربا اضافہ عوام کے لیے ناقابل برداشت ہے ۔ بھو ک افلاس انارکی پیدا کر رہی ہے ۔ عوام کا ریاستی نظام سے اعتماد اٹھ گیاہے ۔

بااختیار بلدیاتی نظام عوام کا حق ہے ۔ پی ٹی آئی ، پی پی پی بلدیاتی انتخابات سے فرار اختیار کر کے آئینی خلاف ورزی کے جرم کا ارتکاب کر رہی ہیں ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی کی رابطہ عوام تحریک اسلامی اور خوشحال پاکستان کے لیے ہے ۔ ہماری جدوجہد اسلام کی حکمرانی ، آئین کے مطابق نظام ، سیاسی انتخابی عمل سے اسٹیبلشمنٹ کی بے دخلی ، خود انحصاری پر مبنی اسلامی معاشی نظام اور ملک میں ہر طرح کے دبائو سے آزاد اور عوام کے اعتماد کی بحالی والے شفاف انتخابات کے لیے ہے ۔

عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں، عوام کے مسائل حل ہوں گے ۔لیاقت بلو چ نے سکھر ہسپتال میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید سے ملاقات اور عیادت کی ۔ لاڑکانہ میں حاجی منور عباسی مرحوم کی وفات پر صفدر عباسی ، منظم عباسی سے ملاقات اور تعزیت اور جماعت اسلامی لاڑکانہ ضلع کے امیر کے بیٹے کی ولیمہ تقریب سے خطاب اور مولانا جان محمد عباسی ؒ کی بہو کے انتقال پر بدر عباسی ، عبدالبصیر آئیں سے تعزیت کی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں