احتجاجی ٹو لہ ملک میں ضدی بچے والا کردار ادا کررہا ہے‘تر جمان پنجاب حکومت

مضبو ط اعصا ب کی دعویدار حکومت مخا لف جماعتوں کی کشتی ہچکو لے کھا رہی ہے ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

منگل 19 جنوری 2021 13:04

احتجاجی ٹو لہ ملک میں ضدی بچے والا کردار ادا کررہا ہے‘تر جمان پنجاب حکومت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ احتجاجی ٹو لہ ملک میں ضدی بچے والا کردار ادا کررہا ہے، ابھی تک اپوز یشن کی طرف سے دی گئی تاریخو ں کے نتیجہ میں حکومت مز ید مضبو ط اور اپوز یشن مایو س ہو ئی ،مضبو ط اعصا ب کی دعویدار حکومت مخا لف جماعتوں کی کشتی ہچکو لے کھا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کو اپوز یشن نے بلیک میل کرنے کا ہر حر بہ استعمال کیا مگر عمران خان اپوز یشن کے سامنے ہا تھ کھڑے کرنے کی بجائے کر پٹ ما فیا کے سامنے ڈ ٹ کر کھڑے رہے عمران خان نے کر پشن کرنے والو ں کواین آراو نہ دے کر عوام کے د ل جیت لیے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ اپوز یشن جماعتیں احتجاج کا راستہ ترک کر کے ملکی تر قی کیلئے اپنا کردارادا کرے کورونا سے ملکی معیشت کو ناقا بل تلا فی نقصان ہوا ایسے حا لا ت میں اپوز یشن ضدی بچے کا کردارادا کرنے کی بجائے ملک سے لو ٹی گئی دو لت واپس کرے تاکہ وہ ر قم عوام کی فلاح و بہبو د پراستعمال ہو سکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں