ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کے ریفرنس پر اینٹی کرپشن نے کھوکھر برادران اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا

مقدمہ شاہو کی ملیاں سے کروڑوں مالیت کی سرکاری زمین جعلی طریقے سے ٹرانسفر کرانے کے الزام میں درج کیا گیا

منگل 19 جنوری 2021 13:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) محکمہ اینٹی کرپشن نے مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوںافضل کھوکھر اور سیف الملوک کھوکھر اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کے ریفرنس پرلیگی رہنمائوںکے خلاف شیخوپورہ کے علاقے شاہو کی ملیاں سے کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری زمین جعلی طریقے سے ٹرانسفر کرانے کے الزام میں درج کیا گیا ۔

مقدمے میں نائب تحصیلدار چوہدری فیروز دین، گرداور را عاشق اور پٹواری منشی نوشیر علی سمیت دیگر مفاد کنندگان کو بھی بطور ملزمان نامزد کیا گیاہے ۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق ملزمان نے محکمہ مال کے افسران کی ملی بھگت سے 1025 کنال 7 مرلہ سرکاری زمین اپنے نام ٹرانسفر کی۔ جمیل حسین ، عقیل حسین وغیرہ نے شاہو کی ملیاں سے محکمہ مال کی ملی بھگت سے جعلی طور پر مذکورہ زمین اپنے نام ٹرانسفر کرائی۔

(جاری ہے)

سال 2003 میں مذکورہ زمین سے 829 کنال 13 مرلہ زمین غیر قانونی طور پر افضل کھوکھر اور سیف الملوک کھوکھر کو ٹرانسفر کی گئی۔ کھوکھر برادران کو ٹرانسفر کی گئی زمین کو جعلی طور ہر باہمی تبادلہ انتقال درج کرایا گیا۔ انتقال شدہ زمین کے بدلے میں دوسری زمین سرے سے موجود ہی نہ تھی۔ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ تمام ملزمان و مفادکنندگان سے تاوان کی وصولی یقینی بنائی جائے گی۔ عقیل حسین اور جمیل حسین نے جعلی طریقے سے 1025 کنال میں 190 کنال بشیر احمد، محمد صدیق و دیگر کو بھی ٹرانسفر کی گئی۔ تمام زمین جعلی مالکان سے واگزار کرالی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں