نصرت شہباز نے وارنٹ گرفتاری اور حاضری معافی کی درخواست مسترد ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

منگل 19 جنوری 2021 15:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز نے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے اور حاضری معافی کی درخواست مسترد ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ۔درخواست میں احتساب عدالت کے جج، ڈی جی نیب، تفتیشی افسر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ شہباز شریف فیملی کیخلاف نیب نے احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر رکھا ہے ،درخواست گزار نے حاضری معافی اور وارنٹ گرفتاری جاری ناں کرنے کے لئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی،عدالت نے دونوں درخواستیں مسترد کردیں۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار عرصہ دار سے بیرون ملک علاج کی غرض سے مقیم ہے ض،انوسٹی گیشن کی منظوری اور ریفرنس کے دائر ہونے سے قبل کی درخواست گزار بیرون ملک ہیں۔درخواست گزار عمر رسیدہ ہیں اور مخلف بیماریوں میں مبتلا ہیں، دل کی مختلف بیماریوں،جوڑوں کا درڈ اور چلنے سے قاصر ہیں،بیرون ملک علاج معالجہ جاری ہے جس کے باعث وہ پاکستان نہیں آسکتی ۔ استدعا ہے کہ عدالت احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر ورانٹ گرفتاری منسوخ کرنے اور حاضری معافی کی درخواست منظور کرنے کا حکم دے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں