حکومت کے عوامی خدمات کے ویژن کی تکمیل کے حوالے سے کمیٹی کا قیام

منگل 19 جنوری 2021 15:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) چیف سیکرٹری پنجاب نے حکومت پنجاب کے عوامی خدمات کے ویژن کی تکمیل کے حوالے سے کمیٹی قائم کر دی ۔کمیٹی عوام کے لیے سہولیات کی فراہمی کو بذریعہ شفافیت اور رسائی یقینی بنائے گی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ارم بخاری کی زیر صدارت کمیٹی کا پہلا اجلاس سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہو۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چیئرمین پی آئی ٹی بی، سیکرٹری اطلاعات ، سیکرٹری ریونیو بورڈ،ڈی جی لوکل گورنمنٹ اور اینٹی کرپشن کے افسران نے شرکت کی ۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب ارم بخاری نے اجلاس کو کمیٹی کے مقاصد سے آگاہ کیا۔ارم بخاری نے کہا کہ عوامی سہولت کے لیے کرپشن کے خلاف شکایات کا مربوط نظام قائم کیا جائے گا۔ اجلاس میں محکمہ مال،پولیس اور لوکل گورنمنٹ میں کرپشن کے خلاف آٹومیشن کے استعمال کا موضوع زیر بحث لایا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں