کچہریوں میں سرکاری اراضی پر وکلا ء کے قبضہ شدہ چیمبرز کو مالکانہ حقوق دینے کیلئے سفارشات تیار

لاہور سمیت پنجاب بھر کی کچہریوں میں وکلا ء کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق چیمبرز فروخت کیے جائیں گے

منگل 19 جنوری 2021 17:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) کچہریوں میں سرکاری اراضی پر وکلا ء کے قبضہ شدہ چیمبرز کو مالکانہ حقوق دینے کیلئے سفارشات تیار کرلی گئیں۔

(جاری ہے)

محکمہ بورڈ آف ریونیو کے ذرائع کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کی کچہریوں میں وکلا ء کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق چیمبرز فروخت کیے جائیں گے، چیمبر نہ خریدنے والے وکلا ء سے سرکاری اراضی واگزار کروانے کے حوالے سے بھی پالیسی تیار کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ بورڈ آف ریونیو نے آئندہ فل بورڈ میٹنگ میں بحث کیلئے ایجنڈا شامل کرلیا ہے۔بورڈ آف ریونیو ذرائع کے مطابق پنجاب بھر کی ضلع کچہریوں میں سرکاری اراضی باقاعدہ نقشہ کے مطابق قابل فروخت بنائی جائے گی۔ سرکاری اراضی پر وکلا چیمبرز کی پالیسی کے حوالے سے بورڈ آف ریونیو تو متحرک ہے لیکن وکلا ء اس پر قیمت ادا کرنے کو تیار نہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں