ضلع کچہری میں ملزم نے چیخ و پکار سے آسمان سر پر اٹھا لیا

ملزم ڈکیت نہیں صرف اپنے کی گھر کی چھت سے ہوائی فائرنگ کرنے کی دھائی دیتا رہا

منگل 19 جنوری 2021 17:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) ضلع کچہری میں ملزم نے چیخ و پکار سے آسمان سر پر اٹھا لیا ،ملزم ڈکیت نہیں صرف اپنے کی گھر کی چھت سے ہوائی فائرنگ کرنے کی دھائی دیتا رہا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی آئی اے نواں کوٹ پولیس نے دو ملزمان کو چہرے پر نقاپ پہنا کر ضلع کچہری میں پیش کیا ،ملزمان اس وقت حیران و پریشان ہوئے جب پولیس نے کچہری میں عملے کو بتایا یہ ڈکیت ہیں، ملزم عثمان نے عدالت میں رونا شروع کر دیااور لوگ جمع ہو گئے، ملزم کاکہنا تھا مجھے پولیس کے ظلم سے بچایا جائے، ملزم عثمان نے کہا میں نے اپنے گھر کی چھت پر ہوائی فائرنگ کی تھی ،پولیس نے مجھے ڈکیت بنا دیا ہے۔

اب پتہ چلا مجھے ڈکیت کی طرح نقاب لگا کر کیوں پیش کیا ہے،ملزم کاکہنا تھا ہم خاندانی لوگ ہیں چور ڈکیت نہیں ہمارا نواں کوٹ میں کرائے پرگاڑیوں کاکاروبار ہے، اسی طرح شیرا کوٹ تھانے سے گرفتار ملزمرفیق کا کہنا تھا میں لیگ کا سابق لیبر کونسلر ہوں ڈکیٹ نہیں مجھے پھنسایا گیا ہے۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا ملزمان ڈکیت ہیں ملزمان کی شناخت پریڈ کے لئے جسمانی ریمانڈ دیا جائے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ محمد یوسف عبد الرحیم نے ملزمان کو سی آئی اے کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں