حکومت کو اخلاقی طور پر مستعفی ہوجانا چاہیے ‘سلیم ر ضا

الیکشن کمیشن کے سامنے پی ڈی ایم نے احتجاج ریکارڈ کروا کر اپنا جمہوری حق استعمال کیا‘رہنما (ن) لیگ

بدھ 20 جنوری 2021 12:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ حکومت کو اخلاقی طور پر مستعفی ہوجانا چاہیے،پی ڈی ایم مظاہرے میں عوام کے جم غفیر کی شرکت سے ثابت ہوگیا ہے عوا م حکومت سے تنگ آچکے ہیں، الیکشن کمیشن کے سامنے پی ڈی ایم نے احتجاج ریکارڈ کروا کر اپنا جمہوری حق استعمال کیا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ پی ڈی ایم کی مقبولیت سے نااہل حکومت خوفزدہ ہے عوام نے جلسوں ، احتجاجی مظاہروں ، ریلیوں میں شرکت کرکے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے،پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے ملک میں دھاندلی کے ذریعے قائم کی گئی حکومت کے خلاف اصولی جدوجہد شروع کی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ پی ڈی ایم کی تحریک جلدہی کامیابی سے ہمکنار ہوگی اور عوام کے لئے خوشی کی نوید ثابت ہوگی ۔ نااہل حکومت کے ایوانو ں میں ز لز لہ بر پا ہو چکا ہے نیازی حکومت کی گر تی ہو ئی دیوار کو دھکا لگانے کیلئے عوام میدان میں نکل چکے ہیں ان شا ء اللہ 2021انتخابا ت اور سلیکٹڈ جعلی حکومت کے خا تمے کا سا ل ثا بت ہو گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں