پی ڈی ایم جماعتیں اپنی کرپشن بچانے کیلئے اکٹھی ہیں ،نوید شر یف

بدھ 20 جنوری 2021 12:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2021ء) ایڈوائزمنسٹری اوورسیز، پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نوید شر یف نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جماعتیں صر ف اپنی کرپشن بچانے کیلئے اکٹھی ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری اپنے  بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اتحادکاجمہوریت اور عوام سے کوئی لینا دینا نہیں یہ صرف این آر او لینے کےلئے متحد ہوئے ہیں،سیاسی یتیم جماعتو ں کے کارکن بھی ان کے مظاہرو ں میں شرکت نہیں کر تے۔ انہو ں نے کہاکہ پی ڈی ایم مسترد شدہ سیاسی جماعتوں کا اتحاد ہے ،موجودہ حکومت عوامی ایجنڈے سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی،اپوز یشن جماعتیں جتنا بھی شور مچائیں ، کچھ بھی کریں انہیں این آر او کسی صورت نہیں ملے گا اور انہیں ملک کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں