پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے سامنے سرکس ناکام رہا،ڈاکٹر شاہد صد یق

بدھ 20 جنوری 2021 12:31

پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے سامنے سرکس ناکام رہا،ڈاکٹر شاہد صد یق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2021ء) تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے سامنے سرکس ناکام رہا،الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کےلئے پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں قوت کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہیں،پی ڈی ایم جماعتیں الیکشن کمیشن کے سامنے1500کارکنان بھی جمع نہ کرسکیں۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ وفاقی دارلحکومت کا جڑواں شہر اور میزبان کی حیثیت رکھنے والے راولپنڈی کی سیاسی قیادت عوام تو درکنار اپنے کارکنوں کو بھی سڑکوں پر نہ لاسکیں، حکومت کیخلا ف بننے والے اتحاد میں دراڑیں پید ا ہو چکی ہیں،بلاو ل پی ڈی ایم کی کشتی سے اتر گیا ہے ۔

انہو ں نے کہاکہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتو ں کے پاس کر پشن کیسز سے توجہ ہٹانے کے علاوہ کو ئی ایجنڈا نہیں ملک اور قوم کو لو ٹنے والو ں کو عوام ہمیشہ کیلئے مسترد کر چکی ہے ، پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں صر ف ایک این آراو کی مار ہیں آ ج اگرمریم صفدر کو این آ راو مل جائے سب تحریک ختم ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان چور وں  اورلٹیروں کو این آ ر او نہیں دیں گے ،جنہوں نے ملک لو ٹا ہے ان سے پا ئی پا ئی کی و صو لی عوام کی خواہش ہے لہٰذا عوام کو کسی صور ت مایو س نہیں کیاجائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں