ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے کھلونے فروخت کرنے والی بچی فاطمہ نور کی والدہ سلمی بی بی کو امدادی چیک دیا

بدھ 20 جنوری 2021 23:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) وزیر اعلی پنجاب نے چند روز پہلے لبرٹی مارکیٹ گروانڈ کے واسا کے ٹیوب ویل میں قیام پذیر بے سہارا گھرانے کا نوٹس لیا تھا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک کو تمام تر معاملہ کی رپورٹ کی ہدایت کی تھی۔ رپورٹ کے بعد فیملی کی مالی مدد اور ان کے قیام کے لیے بندوبست کا فیصلہ کیا گیا۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے کھلونے فروخت کرنے والی بچی فاطمہ نور کی والدہ سلمی بی بی کو چیک دے دیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے واسا ٹیوب ویل میں قیام پذیر فیملی کو وہاں جا کر ایک لاکھ روپے کا چیک دیا۔ سلمہ بی بی کا خاوند رکشہ ڈرائیور تھا۔ بیماری کے باعث اس نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ اس کی پانچ بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔یہ گھرانہ گھر نہ ہونے کی وجہ سے واسا کے لبرٹی ٹیوب ویل میں رہائش پذیر ہے۔ پورا گھرانہ کھلونے فروخت کرکے اور لنگر پر گزارہ کرتا ہے۔ پنجاب حکومت نے واسا کو ایک اضافی کمرہ اور باتھ روم بنانے کی ہدایت کی اور کھلونوں کی فروخت کے لیے بھی بندوبست کیا جائے گا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے سلمہ بی بی کے بیٹے سمیع اللہ کوواسا میں ورک چارج پر نوکری کا لیٹر بھی دیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں