ٹریفک وارڈنز کی کارکردگی جانچنے کیلئے پوائنٹس سسٹم متعارف
شہریوں کی مدد، فرائض کی احسن طریقے سے ادائیگی، ڈیوٹی میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے، ٹرن آ?ٹ اور اچھے کنڈیکٹ پر پوائنٹس ملیں گیں شہریوں سے ناروا سلوک ،غیر حاضری، فرائض میں عدم دلچسپی اور سزا ملنے کیصورت میں پوائنٹس کم ہونگے،ہر ماہ کارکردگی کو جانچتے ہوئے انعامات دیئے جائیں گیں،سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر)سید حمادعابد
بدھ 20 جنوری 2021 23:42
(جاری ہے)
بریفنگ میں حاضر آنے پر 10 پوائنٹس ملیں گے۔ اسی طرح دوران ڈیوٹی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موثر کارروائی پر 10 سے لے کر 100 پوائنٹس ملیں گے جس کا ہرگز مطلب یہ نہیں کی وارڈنز کو چالان کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔
پورے ماہ میں 24 گھنٹے غیر حاضر رہنے پر 10 پوائنٹس منفی ہوں گے۔ جبکہ 04 یوم غیر حاضر ہونے والوں کو انعام کی کیٹگری سے نکال دیا جائے گا۔ شہریوں کی طرف سے بعداز انکوائری کمپلین درست ثابت ہونے پر 15 پوائنٹس منفی ہوں گے۔ جبکہ سب سے زیادہ 50 پوائنٹس کرپشن کی شکایت پر درست ثابت ہونے پر منفی ہوں گے۔ اسی طرح معمولی سزا پر 20 پوائنٹس منفی ہوں گے اور بڑی سزا پر انعام کی کیٹگری سے نکال دیا جائے گا، سی ٹی او لاہور سید حماد عابد کا کہنا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس کا بنیادی مقصد ٹریفک کی روانی، قانون کی پاسداری اور شہریوں کو قوانین سے آگاہی دینا ہے، غلط چالان کسی صورت قابل قبول نہیں اور نہ ہی زیادہ چالان کرنے کا فائدہ ٹریفک وارڈنز کو ہے، چالان صرف اور صرف قوانین کی خلاف ورزی پر کئے جائیں،، کورونا ایام میں چالان صرف سنگین نوعیت کی خلاف ورزیوں پر کئے جارہے ہیں اور معمولی خلاف ورزی پر شہریوں کو ایجوکیٹ کرتے ہوئے وارننگ دی جا رہی ہے، گذشتہ روز سی سی پی او لاہور نے بہترین کارکردگی پر ٹریفک انسپکٹرز، وارڈنز، پٹرولنگ آفیسرز اور لیڈی وارڈنز کو انعامات سے نوازا، انسپکٹر محمد ندیم اور غلام حسین کو بیسٹ سیکٹرز انچارجز کے ٹائٹلز سے نوازا گیا، کاشف اور زاہد بہترین پٹرولنگ آفیسر مقرر، تعریفی اسناد جاری جبکہ عاصم، علی ارشد، حسن اور فراز بہترین پوائنٹ ڈیوٹی آفیسر مقرر، اسی طرح ارم بتول اور نگہت کو بطور بہترین لائسنسنگ آفیسر تعریفی سند سے نوازا گیا، مجموعی طور پر 17 اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
لاہور ہائیکورٹ کا واسا کی اجازت کے بغیر لگنے والے ٹیوب ویلز کو سیل کرنے کا حکم
بانی پی ٹی آئی کو جیل میں سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت 3 اپریل تک ملتوی
پاکستان تحریک کی رہنماءصنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو ضمانت کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا
ڈیفنس کے علاقہ میں31سالہ شخص نے کنپٹی پر گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
مصنوعی مہنگائی کی روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ‘ پاکستان مسلم لیگ
پی ڈی ایم سیریز ون ،ٹو کے بعد ملک تنزلی کی جانب گامزن ہے ‘ مسرت جمشید چیمہ
ون وے کی خلاف ورزی روکنے کیلئے پہلی بار مرکزی شاہراہوں پر ٹائر کلرز کی تنصیب کا فیصلہ
وزیر اعلی نے 9سالہ ذہنی معذور بچی سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا
سینیٹ انتخابات کیلئے پنجاب اسمبلی کو پولنگ اسٹیشن کا درجہ دیدیا گیا
یاسمین راشد کی 2 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت (آج) تک ملتوی
اتنے حساس معاملے پر ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنایا جارہاہے ،مسترد کرتے ہیں ‘ ملک احمد ..
ون وے کی خلاف و رزی روکنے کیلئے لاہور کی مرکزی شاہراہوں پر ٹائر کلرز لگانے کا فیصلہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
-
پاکستان تحریک کی رہنماءصنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو ضمانت کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا
-
ون وے کی خلاف و رزی روکنے کیلئے لاہور کی مرکزی شاہراہوں پر ٹائر کلرز لگانے کا فیصلہ
-
پی آئی اے خرید لو، بین الاقوامی مارکیٹ میں عنقریب اشتہار ات شائع ہونے کو تیار
-
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،آصف علی زرداری
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
وزیراعظم کا بجلی چوری کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد